کرپشن کے خاتمے کیلئے بڑی مچھلیوں اور مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے: رمدے
کمالیہ (نوائے وقت نیوز) جسٹس (ر) خلیل الرحمنٰ رمدے نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمہ کیلئے بڑی مچھلیوں اور مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس (ر) خلیل الرحمن رمدے کا کہنا تھا کہ ضمیر مطمئن ہے‘ کبھی انصاف اور ضمیر کو بکنے نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی فرد کا اداروں سے زیادہ مضبوط ہونا ملک کیلئے نقصان دہ ہے۔ آزاد عدلیہ‘ میڈیا اور سول سوسائٹی ملک میں اچھی لیڈرشپ کیلئے ضروری ہے۔