• news

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عظیم خاں آفریدی نے جوڈیشل کمشن کی جانب سے مستقل نہ کئے جانے کیخلاف درخواست دائر کر دی

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عظیم خان آفریدی نے جوڈیشل کمشن کی جانب سے مستقل نہ کئے جانے کے خلاف درخواست دائر کر دی۔ فاضل جج نے مستقل ہونے اور مدت میں توسیع پانے والے ججوں کے ناموں پر نظرثانی کی بھی درخواست کی ہے۔ جسٹس عظیم خان آفریدی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ان پر مبینہ الزامات کی تفصیلات سے انہیں آگاہ کیا گیا ہے اور نہ ہی ان کا مﺅقف سنا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن