جمہوریت کے نام پر قومی دولت لوٹنے والے آئندہ اقتدار میں آنے کا خواب چھوڑ دیں: شیر اکبر
جنڈیالہ شیر خان (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما خان شیر اکبر خان نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر قومی دولت لوٹنے والے آئندہ حکمرانی کا خواب چھوڑ دیں۔ موجودہ نظام حکومت فرسودہ اور بے کار ہے جمہوریت کے نام پر کرپشن، لوٹ مار، بدامنی، دہشت گردی کو فروغ ملا جس سے قومی سلامتی خطرے سے دوچار ہے۔ ملک کو امن کا گہوارہ اور خوشحال بنانے کے لیے موجودہ نظام حکومت کو خیرباد کہنا وقت کا تقاضا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میٹ دی پریس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔