عیدالاضحٰی ایثار و قربانی کا بے مثال مظہر ہے: علمائے کرام
جنڈیالہ شیر خان+ بچیانہ+ شرقپور شریف (نامہ نگار) جنڈیالہ شیر خان، بچیانہ اور شرقپور میں بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی نماز عید کے 100 کے قریب روح پرور اجتماعات میدانوں، پارکوں، مدارس اور مساجد میں منعقد کئے گئے۔ عیدالاضحی کے اجتماعات سے علماءکرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے عیدالاضحی حضرت ابراہیم ؑ کے جذبے ایثار کی عظیم یادگار ہے عیدالاضحی بارگاہ رب العزت میں ایثار و قربانی کا تاریخ ساز اور بے مثال مظہر ہے عیدالاضحی یا فلسفہ قربانی اطاعت و جاں نثاری کے ایک ایسے واقعے کی یادگار ہے جسے تاریخ نے استقامت اور سنت ابراہیمی کی پیروی کا عظیم یادگار دن قرار دیا جو رہتی دنیا تک اطاعت الہٰی اور فرمان رب کی تکمیل کا مظہر بن گیا۔