• news

ننکانہ: محنت کش کو زہریلی بوتل پلا کر ہلاک کر دیا

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) لین دین کے تنازع پر دکاندار نے ایک محنت کش کو زہریلی بوتل پلاکر ہلاک کر دیا۔ محلہ پرانا ننکانہ کا محنت کش واجد علی پھیری کا کام کرتا تھا اور نواحی چک نمبر 5 گ ب کے دوکاندار محمد اعظم کو مال دیتا تھا جس نے دکاندار سے 2 لاکھ روپے لینے تھے گزشتہ روز واجد علی دوکاندار کے پاس رقم لینے گیا تو دوکاندار اعظم نے اسے بوتل میں زہر پلا دیا جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب لےجایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا پولیس تھانہ صدر ننکانہ صاحب نے مقتول واجد علی کے بھائی امجد علی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن