تحریک انصاف کو آگے لانا ملک و قوم کیلئے ضروری ہو چکا ہے: طیب زمان
نارنگ منڈی (نامہ نگار) تحریک انصاف کے صوبائی رہنما چودھری طیب زمان ڈھلوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو مزید فعال کرنے کیلئے رکنیت سازی کی مہم زوروں پر ہے۔ انہوں نے سردار ہاشم علی مان کی صدارت میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ تحریک انصاف کو آگے لانا ملک و قوم کیلئے ضروری ہو چکا ہے۔