کرپٹ افسران اور ریلوے پولیس کی ملی بھگت سے تجاوزات میں اضافہ
نارنگ منڈی (نامہ نگار) نارنگ منڈی ریلوے سٹیشن سے ملحقہ اراضی پھر ریلوے کے کرپٹ افسران اور ریلوے پولیس نے قبضہ مافیا کو غیر قانونی طریقے سے الاٹ کرنا شروع کر دی ہے جس سے تجاوزات میں اضافہ ہو گیا ہے اور راہگیروں کا چلنا بھی دوبھر ہو چکا ہے بتایا جاتا ہے کہ ریلوے نے لیز پر 200 دکانیں غریب دکانداروں کو چند سال قبل دیں اب بعض دکاندار اپنی دکانیں بھاری قیمت پر فروخت کر کے ریلوے کی خالی اراضی پر ریڑھیاں لگا کر قبضہ کر رہے ہیں۔ شہریوں نے ریلوے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔