• news

مصنوعی لیڈرشپ بھی عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتی: جاوید لطیف

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماءمیاں جاوید لطیف ایم این اے نے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت پاکستان مصنوعی لیڈر شپ اور عوام میں غیر مقبول افراد اقتدار میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے مصنوعی لیڈر شپ کبھی بھی عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگی عہداروں ورکروں اور شہریوں کے اعزاز میں دیے جانے والی عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر کاشف عارف، امجد نذیر بٹ، ملک شہزاد ڈوگر، میاں اعجاز احمد، فیضان خالد ورک، رائے عادل، ملک شاہد ہیرا، میاں محمد اقبال، رانا محمد اشرف خان، شیخ محمد یعقوب بگائ، میاں عبدالرشید، ملک انور، میاں امجد لطیف، انور لطیف، منور لطیف، رفیع گادی، حماد رضا بٹ، سید نثارالحق، شاہ جہاں لودھی، ڈاکٹر مبشر احمد، ڈاکٹر عبدالطیف نجمی، ڈاکٹر طارق محمود، ڈاکٹر ذوالقرنین بخاری، ڈاکٹر ایس اے بخاری، صفدر گجر، شوکت نذیر، عمران صفدر اور دیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن