• news

مانانوالہ: تایازاد بہن سے شادی کرنے پر نوجوان کو قتل کر دیا

مانانوالہ (نامہ نگار) تین مسلح افراد نے عید کے روز اندھا دھند فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا۔ قلعہ اکواک سنگھ کا محمد شبیر اپنے دوستوں کے ہمراہ گاﺅں کے سکول کی گراﺅنڈ میں کرکٹ کھیل رہا تھا کہ محمد جمیل، احمد حسین اور اقبال نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جسے تشویشناک حالت کے باعث لاہور لے جایا جا رہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لا کر راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ وجہ عناد یہ بیان کی گئی ہے کہ مقتول نے چار ماہ قبل ملزم جمیل کی تایازاد بہن سے ملزم کی مرضی کے بغیر شادی کر لی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن