• news

کشمیر پر بھارت کا مﺅقف تبدیل نہیں ہو گا: سلمان خورشید

نئی دہلی (ایجنسیاں) نئے بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ کشمیر پر بھارت کا مﺅقف تبدیل نہیں ہو گا۔ انہوں نے پاکستان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا عمل جاری رہے گا۔ ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے پاکستان کے ساتھ اعتمادسازی کے اقدامات شروع کئے تھے جنہیں جاری رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا قریبی ہمسایہ ملک ہے جسے کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جانا چاہئے۔ تمام تصفیہ طلب امور بات چیت کے ذریعے حل کئے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن