• news

وزارت پٹرولیم کی دھمکی، سی این جی نئے نرخوں پر فروخت ہونے لگی

لاہور (سٹی رپورٹر) وزارت پٹرولیم کی ”دھمکی“ کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں سی این جی نئے ریٹس پر فروخت ہوتی رہی۔ سپریم کورٹ کے احکامات جس میں سی این جی کو 30 روپے 90 پیسے سستی کرنے کے احکامات کے بعد اکثر سی این جی سٹیشنوں پر گیس کی فروخت کو بند کردیا گیا تھا تاہم وزارت پٹرولیم کی جانب سے نئے ریٹس پر سی این جی فروخت نہ کرنے والے گیس سٹیشن کے لائسنس منسوخ کرنے کی ”دھمکی“ دی تھی جو کام آگئی عید کے تینوں روز تمام سی این جی سٹیشنز نئے ریٹس پر گیس فروخت کرتے رہے۔ سی این جی ایسوسی ایشن نے اوگرا کو درخواست دی ہے کہ ریجن ون میں سی این جی کی قیمت 86 روپے جبکہ ریجن ٹو کے لئے 76 روپے مقرر کی جائے۔ لاہور میں منگل اور بدھ کو سی این جی کی ہفتہ وار چھٹی ہونے کی بنا پر اصل صورتحال کے بارے میں جمعرات کو ہی واضح ہو سکے گا۔

ای پیپر-دی نیشن