فیصل آباد : نادرا کی بجلی چوری نے ایک شخص کی جان لے لی، مشتعل افراد کا وین پر حملہ
فیصل آباد، جڑانوالہ (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ) فیصل آباد کے نواحی گا¶ں میں مبینہ طور پر چوری کی بجلی سے نادرا موبائل وین کے سسٹم کو چلانے کے دوران کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا جس پر مشتعل افراد نے حملہ کرکے نادرا کی موبائل وین کا سارا سامان توڑ دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے نواحی گا¶ں 116 گ ب میں نادرا موبائل وین کے سسٹم کو چلانے کیلئے مبینہ طور پر بجلی کی چوری کی جا رہی تھی تاہم وین کے قریب کھڑا ایک نوجوان بجلی کے تار سے کرنٹ لگ کر جاں بحق ہو گیا جس پر مقامی افراد مشتعل ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔ جڑانوالہ سے نامہ نگار کے مطابق متوفی وقاص اور نادرا کے متعلقہ افراد میں صلح ہو گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والا وقاص شناختی کارڈ بنوانے کیلئے آیا تھا۔