• news

شہبازشریف کی محنت کش کے 3 ماہ کے بچے کا مفت علاج کرنے کی ہدایت، محکمہ صحت کو بورڈ تشکیل دینے کا حکم

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلی شہباز شریف نے وزیرآباد کے ایک محنت کش کے تین ماہ کے شیرخوار بچے فیضان کے مفت علاج معالجے کی ہدایت کی ہے جسے پیدائشی طور پر آنکھیں بند رہنے کا مرض لاحق ہے۔ ایک ٹی وی رپورٹ پر نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلی نے محکمہ صحت کو خصوصی بورڈ تشکیل دینے اور فوری طور پر اسے سرکاری خرچ پر علاج کی بہترین سہولتیں بہم پہنچانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ وزیرآباد کے رہائشی محمد اسلام نے وزیراعلی سے اپنے کمسن بچے کے علاج معالجے کی اپیل کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن