• news

غلام احمد بلور کو کوئی پاکستانی ایئرلائن برطانیہ نہ لائے : یو کے بارڈر ایجنسی

لندن (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور کو پاکستان کی کوئی بھی ائرلائن برطانیہ لیکر نہ آئے۔ یو کے بارڈر ایجنسی نے پاکستان کی تمام ائرلائنز اور ائرپورٹ حکام کو مراسلے میں کہا ہے کہ غلام احمد بلور کو کسی بھی ائرپورٹ سے بلاواسطہ یا بالواسطہ برطانیہ نہ لایا جائے۔ غلام احمد بلور اپنا اثرورسوخ استعمال کریں تو برطانوی امیگریشن کے سربراہ کو آگاہ کیا جائے۔ غلام احمد بلور نے توہین آمیز فلم بنانے والے کو قتل کرنے پر انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن