شریف برادران اب دو تہائی اکثریت کا خواب بھول جائیں: گورنر کھوسہ
مرےدکے (ثناءنیوز)گورنر پنجاب سردار محمد لطیف خاں کھوسہ نے کہا ہے شریف برادران دو تہائی والا خواب بھول جائیں، اب کو ئی فرشتہ ووٹ ڈالنے نہیں آئےگا۔ قومی شناختی کارڈ کے بغیر ووٹ ڈالنا ممکن نہیں ہوگا۔ ایک وفد سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف انکے خلاف باتیں کرنے سے قبل سوچ لیا کریں کہ حلف کس کو دیا تھا۔ انہوں نے کہا پنجاب پیپلز پارٹی کا تھا رہے گا ۔آئندہ انتخابات میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جا ئے گاکیونکہ اب عوام ووٹ ڈالیں گے ساڑے چار کڑور جعلی ووٹ مسترد ہو چکے۔ انہوں نے کہا میاں نواز شریف کل کی بات ہے، مشرف کے ساتھ معاہدے کے تحت گئے، اصغر خاں کیس بھی قوم کے سامنے عیاں ہو چکا۔ پیپلز پارٹی اور اسکی قیادت کو ہمیشہ دیوار کے ساتھ لگانے کی سازشیں ہو تی رہیں مگر کوئی مائی کالال دیوار کے ساتھ لگا سکا اور نہ قیادت کو جھکا سکا۔ انہوں نے کہا انشاءاللہ لاہور سمیت ہر شہر اور گاﺅںجئے بھٹو کے نعروں سے آئندہ انتخابات میں گو نجے گا۔