• news

کوئٹہ: پیپلز پارٹی کی وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم کی حمایت میں ریلی

کوئٹہ ( آن لائن ) بلوچستان کے صوبائی وزیر شہری ترقی اسماعیل گجر کی اپیل پر حلقہ پی بی تھری سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی کی حمایت میں ریلی نکالی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب پہنچی جہاں مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے وزیر اعلیٰ کی حمایت اور حکومت مخالفین کے خلاف نعرے زبردست نعرے لگائے۔ اس موقع پر سردار زین العابدین خلجی ،سردار زادہ عمران کمال سمالانی و دیگر نے صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ بلوچستان پر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان صرف بلوچستان کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے ملک کے حالات خراب ہیں لیکن ہر فورم پر بلوچستان کو ہدف بنا کر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانا سمجھ سے بالاتر ہے۔ مظاہرین نے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر صادق عمرانی کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایااور کہا کہ موصوف بلاجواز حکومت پر تنقید کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن