ملک و قوم کو لوٹنے والے حکمرانوں کا یوم حساب آ گیا: جاوید ہاشمی
فیصل آباد/ بھیرہ (نمائندہ خصوصی/ نامہ نگار) تحریک انصاف کے صدر جاوید ہا شمی نے کہا ہے کہ اقتدار کی باریاں بانٹ کر ملک اور قوم کو لوٹنے والے حکمرانوں کا یوم حساب آگیا ہے، چار پانچ ماہ کے بعد یہ چہرے نہیں رہیں گے، عمران خان وزیراعظم ہوں گے اور ملک میں انقلاب کا عمل شروع ہو جائے گا، ڈرون حملوں کےخلاف جراتمند انہ آواز اور اقدام اٹھانے کی پاداش میں عمران خان کو جہاز سے اتار لیا اگر کسی مائی کے لعل میں ہمت ہے تو وہ عمران خان کی طرح کر اچی اور کوئٹہ میں کامیاب ترین عوامی جلسے منعقد کرکے دکھائے۔ وہ گذشتہ روز یہاں ایک عید ملن پارٹی سے خطاب کر رہے تھے ۔ علاوہ ازیں بھیرہ سے نامہ نگار کے مطابق جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ نظریہ پاکستان کے تحفظ اور اس کی سلامتی کے لئے تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں عوام کو مسائل سے نجات دلائے گی۔