• news

خیرپور : پیپلز پارٹی کے جلسے پر حملہ کرنیوالا ملزم پولیس فائرنگ سے ہلاک

سکھر (نوائے وقت نیوز) خیر پورمیں پیپلز پارٹی کے جلسے پر حملہ کرنے والا ملزم عزیزاللہ جانوری باگڑجی فرار ہونے کی کوشش میں ہلاک ہوگیا۔ ایس ایس پی پولیس کے مطابق ملزم تھانے سے فرار ہونی کی کوشش پرپولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ ملزم کے ساتھیوں نے اسے تھانے سے فرارکرانے کی کوشش کی تھی تاہم پولیس نے مقابلہ کیا اور ملزم عزیز اللہ جانوری باگڑی فائرنگ کے تبادلے میں ماراگیا۔آئی این پی کے مطابق قومیت پرستوں نے عزیز اللہ جانوری باگڑی کی ہلاکت پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے حقائق چھپانے کیلئے اسے فائرنگ کرکے مار ڈالا۔

ای پیپر-دی نیشن