بلوچستان: ڈاکٹر کی عدم بازیابی کیخلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری
کوئٹہ (نوائے وقت نیوز) کوئٹہ کے ماہرامراض چشم ڈاکٹرمحمدسعید خان کی عدم بازیابی کے خلاف صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال چودہویں روز میں داخل ہو گئی۔ دو ہفتے سے ہسپتالوں کی او پی ڈیز، ان ڈور، آو¿ٹ ڈور سروسز اور آپریشن تھیٹرز بند ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جب تک ڈاکٹر سعید کو بازیاب نہیں کیا جاتا ہڑتال جاری رہے گی۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق حکومت بلوچستان نے مغوبی ڈاکٹر سعید کی بازیابی کیلئے انعام کا اعلان کیا ہے۔ حکومت بلوچستان کے مطابق ڈاکٹر سعید کی بازیابی میں مدد دینے والے کو 25لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔