پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنما کرنل (ر) مرزا منیر جرال کا انتقال
میرپور (آن لائن) پیپلزپارٹی آزادکشمیرکے سابق سینئرنائب صدر اور سابق امیدوار اسمبلی کرنل (ر) مرزا منیرحسین جرال علالت کے بعد انتقال کرگئے، نماز جنازہ میں وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری عبدالمجید، وفاقی وزیراطلاعات قمر زمان کائرہ، سابق صدر آزادکشمیرراجہ ذوالقرنین خان، آزادکشمیر کے وزرائ، ممبران اسمبلی، سیاسی وسماجی جماعتوں کے رہنماﺅں سمیت ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔