• news

برطرف 1613 اساتذہ کی بحالی کیلئے ڈی آئی خاں کے ارکان اسمبلی نے اتحاد بنا لیا

ڈیرہ اسماعیل خان (ثناءنیوز) موجودہ حکومت کے برطرف 1613 متاثرہ اساتذہ کی بحالی کیلئے ڈیرہ اسماعیل خاں کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ”ایکا“ کرلیا ہے خیبر پی کے اسمبلی، متعلقہ قائمہ کمیٹی سمیت ہر سطح جدوجہد کا اعلان کردیا۔ جمعیت علماءاسلام (ف) کے قائدین سے بھی ملاقات کا فیصلہ کرلیا گیا قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی قومی اسمبلی، خیبر پی کے اسمبلی کے مقامی اراکین خلیفہ عبدالقیوم، مخدوم زادہ سید مرید کاظم شاہ، ثناءاللہ میانخیل، اسرار اللہ گنڈہ پور اور صوبائی وزیر صنعت و حرفت سمیع اللہ خان علیزئی کے درمیان ایم ایم اے دور میں بھرتی ہونیوالے 1613 متاثرہ اساتذہ کی بحالی کیلئے معاملہ دوبارہ قائمہ کمیٹی میں زیر غور لانے کے لئے سپیکر خیبر پی کے اسمبلی کو خط لکھنے پر اتفاق رائے ہوا ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 1613 اساتذہ کیس کو سیاسی ایشو نہیں بنانا چاہئے۔ قومی اسمبلی میں ان اساتذہ کی بحالی کے بارے قرارداد منظور ہو چکی ہے۔ مقامی اراکین اسمبلی خیبر پی کے اسمبلی میں اب اپنا کردار ادا کریں۔ پیپلزپارٹی کی حکومت نے نوازشریف اور پرویز مشرف دور میں نکالے گئے ملازمین کو بحال کردیا ہے اور ہم 1613 اساتذہ کو بھی بحال کرنے کے حق میں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن