کراچی بندرگاہ پر69ہزار ٹن سامان اتارا ولادا گیا
کراچی(کامرس رپورٹر) کراچی کی بندرگاہ پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 69ہزار 131ٹن سامان بحری جہازوں سے اتارا اوران پرلادا گیا۔ اس میں 61 ہزار 410 ٹن درآمدی اور صرف 7ہزار 721 ٹن برآمدی سامان شامل تھا۔ درآمدی سامان ایک ہزار 766 ٹن بلک کارگو‘ 2ہزار 526ٹن کیمیاوی کھاد‘ 5ہزار 649 ٹن راک فاسفیٹ‘ 26ہزار 400ٹن پیٹرولیم و تیل‘ 25ہزار 69ٹن جنرل کارگو اوربرآمدی سامان280 ٹن سیمنٹ 7ہزار 441 ٹن جنرل کارگو پر مشتمل تھا۔ اس دوران2 بحری جہاز ہنڈائی کونفیڈینس اور لانالہو برتھوں پر لنگرانداز ہوئے جبکہ 3 بحری جہاز نادرن ڈیڈکوم تیجن اورکونگ کیوسونگ بندرگاہ سے روانہ ہوگئے۔