پورٹ قاسم پر 59ہزار ٹن سامان کی نقل وحمل
کراچی(کامرس رپورٹر) پورٹ محمد بن قاسم پرگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58ہزار 624ٹن درآمدات اورصرف ایک ہزار 283 ٹن برآمدات پرمشتمل 59ہزار 907ٹن سامان بحری جہازوں سے اتارا اوران پر لادا گیا۔ درآمدات میں 27ہزار562ٹن فرنیس آئل‘14 ہزار 80 ٹن کیمیکل‘ 5ہزار 784 ٹن اسٹیل کوائل‘ 11 ہزار 198ٹن کوئلہ اوربرآمدات میں ایک ہزار 287 ٹن سیمنٹ شامل تھا۔ اس دوران 6بحری جہاز فلیسٹا‘ فرینڈ شپ‘ ہیلوس ٹرائمپ‘ ارجنٹ ہیبیکس‘ امپریئل اور کوئٹہ برتھوں پر سامان اتارنے اور لادنے میں مصروف رہے۔ پورٹ اتھارٹی کے مطابق 3بحری جہاز بندرگاہ کے باہر لنگر انداز اور برتھوں کے منتظر ہیں ان میں الثور نمبر 2‘ ہنجن وینز یا اور المتینی شامل ہیں۔ یہ بندرگاہ پر ڈیزل اور کنٹینرز اتاریں گے اور جنرل کارگو لادیں گے۔