• news

سٹاک مارکیٹوں میں شددی مندا‘ کے ایس ای 100 انڈیکس 15812 کی نفسیاتی حد سے گر گیا

کراچی +لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر) عیدالاضحی کی تعطیلات کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے دن ہی سٹاک مارکیٹوں میں شدید مندا رہا۔ تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100انڈیکس 16.79 پوائنٹس کمی سے 15812 کی نفسیاتی حد برقرار نہ رکھ کر 15795.93 کی نچلی سطح پر آ گیا۔ 13 ارب 98کروڑ 19لاکھ 74ہزار 106 روپے کمی پر مجموعی سرمایہ کاری گر کر 39 کھرب 39 ارب 42 کروڑ 22 لاکھ 14 ہزار 246 روپے رہ گئی اس طرح ایک ہی روز میں سرمایہ کاروں کو 13 ارب 98کروڑ روپے سے زائد خسارہ رہا۔ دریں اثناءایل ایس ای میں بھی مندا رہا۔ مجموعی طور پر 96 کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔ 21 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 15کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 60 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 52.42 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 3920.09 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل 21لاکھ 49ہزار 900 حصص کا کاروبار ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن