• news

”حکومت امن و امان کی بہتری کیلئے ہنگامی اقدامات کرے“

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر نے حکومت پر زور دیا کہ وہ امن و امان کی بدتر صورتحال کا سختی سے نوٹس لے اور حالات درست کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے۔ صدر فاروق افتخار، سینئر نائب صدر عرفان اقبال شیخ ، نائب صدر میاں ابوذر شاد اور ایگزیکٹو کمیٹی اراکین نے کہا کہ معاشی حالات تب تک درست نہیں ہونگے جب تک امن و امان کی صورتحال کو بہتر نہیں بنایاجاتا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی نہ صرف کاروباری سرگرمیوں کا سب سے بڑا مرکز ہے بلکہ محاصل اور جی ڈی پی میں بھی اس کا نمایاں حصہ ہے ، یہاں امن و امان کی تباہ کن صورتحال کے اثرات قومی معیشت پر بھی مرتب ہورہے ہیں جبکہ ملکی و غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی کی ایک بڑی وجہ بھی یہی مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزنسمین پولیس لائزن کمیٹیاں حالات کی بہتری میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔ وزیراعلیٰ میاں محمد شہباز شریف ان کمیٹیوں کو متحرک کرنے کے لیے فوری احکامات صادر کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن