سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ بارش کی نذر، پہلا ون ڈے کل ہو گا
پالی کیلے (نوائے وقت رپورٹ) سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا واحد ٹی ٹونٹی میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ نیوزی لینڈ نے بارش سے متاثرہ میچ میں 11 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 79 رنز بنائے تھے۔ سری لنکا نے 2 اوورز میں 6 رنز بنائے تھے کہ بارش کا سلسلہ ختم نہ ہو سکا۔ میچ بغیر کسی نتیجہ کے ختم کر دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائیگا۔