ویسٹ انڈےزکرکٹ ٹےم بنگلہ دےش کے دورے پر کل ڈھاکہ پہنچے گی
ڈھاکہ (آئی اےن پی) ویسٹ انڈےزکرکٹ ٹےم بنگلہ دےش کے دورے پر (کل)جمعرات کو ڈھاکہ پہنچے گی ۔ویسٹ انڈین ٹیم دو ٹیسٹ پانچ ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کی سیریز کھےلی جائے گی۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، گیانا کے لیفٹ آرم اسپنر ویراسیمی پرموئل واحد کھلاڑی ہیں جنہیں پہلی بار ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔