• news

عالمی کپ 2014ئ: پاکستان نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو 20 ٹیموں کی تجویز دیدی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو تجویز دی ہے کہ 2014ءکے عالمی کپ ٹورنامنٹ میں ٹیموں کی تعداد 20 کر دی جائے۔ پاکستان میں سکیورٹی کے حالات میں کافی بہتری آ گئی ہے امید ہے کہ جلد انٹرنیشنل کھیلوں کی سرگرمیاں بھی بحال ہو جائیں گی۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی کانگریس کا اجلاس کوالالمپور میں منعقد ہو رہا ہے جس میں انڈین ہاکی فیڈریشن کے حکام سے ملاقات کر کے دوطرفہ سیریز کی بحالی کے لئے معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ یہ سیریز اگلے سال مارچ اپریل میں کرائی جائے گی۔ دونوں ملکوں کے درمیان سیریز کے انعقاد سے ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ اور ایشیا کپ کی تیاری میں مدد گار ثابت ہوگی۔ پاکستان ہر وقت انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی کے لئے تاہم سکیورٹی کے حوالے سے ابھی بہت ساری چیزوں پر کام جاری ہے۔ ہماری غیر ملکی ٹیموں سے درخواست ہے کہ وہ پاکستان آ کر ہاکی کھیلیں انہیں فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔پنجاب حکومت کے مشکور ہیں کہ انہوں نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ہر ممکن معاونت کی ہے۔ پی ایچ ایف کی درخواست پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے جوہر ٹا¶ن میں بلیو آسٹروٹرف بچھائی ہے اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو خصوصی گرانٹ کے ساتھ ساتھ سپلیمنٹری گرانٹ بھی جاری کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن