میں نے فلموں میں مظلوم کو ظالم کے سامنے کھڑا ہونا سکھایا : ناصر ادیب
لاہور (این این آئی) نامور رائٹر و ڈائریکٹر ناصر ادیب نے کہا ہے کہ میں نے اپنی فلموں میں مظلوم کو ظالم کے سامنے کھڑا ہونا سکھایا تو کیا یہ جرم ہے‘ پوری دنیا میں ڈانس کا کلچر ہے لیکن میری کسی فلم میں کسی ہیروئن نے بیہودہ ڈانس نہیں کیا۔