• news

عدنان اکمل 7نومبر کودولہا بنیں گے

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل اور عمر اکمل کے بھائی وکٹ کیپر بیٹسمین عدنان اکمل 7 نومبر کو دولہا بنیں گے۔ شادی کی تقریب کے تمام رسمیں ڈی ایچ اے فیز فائیو میں ہی انجام پائیں گی جس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ عدنان اکمل کی رسم حنا کی تقریب 6 نومبر کو، برات 7 نومبر کو جبکہ ولیمہ کی تقریب 8 نومبر کو منعقد ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن