• news

سیکرٹری لاہور کرکٹ ایسوسی ایشن میاں جاوید کو ایک اور نوٹس جاری


لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری میاں جاوید علی کو پی سی بی کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کے جواب کو تسلی بخش نہ جانتے ہوئے پر ایک اور نوٹس جاری کر دیا۔ اس بات کا انکشاف پی سی بی کے ذرائع نے بدھ کے روز کیا۔ پی سی بی حکام نے میاں جاوید علی کو اپنا تفصیلی م¶قف بیا ن کرنے کے لئے ایک ہفتے کی مزید مہلت دی ہے جس کے بعد کوئی فیصلہ سنایا جائے گا۔اس سے قبل میاں جاوید علی کو 27 ستمبر کو ایل سی سی اے کے صدر خواجہ ندیم احمد اور ایل سی سی اے کی وورکنگ کے خلاف ایک ٹی وی پروگرام کے دوران بیان بازی پر نوٹس جاری کیا گیا تھا۔نئے جاری شدہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جاوید علی کا جواب تسلی بخش نہیں انھوںنے اپنے جواب میں نہ صرف حقائق کو توڑ مڑور کر پیش کیا بلکہ ان پر پردہ بھی ڈالا ۔ نئے نوٹس میں جاوید سے 15 نکات پر پی سی بی نے وضاحت طلب کی ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے ان دعووں کی بھی تردید کی ہے کہ اس ضمن میں پی سی بی میاں جاید علی کوکسی بھی قسم کی رعایت دینے کے لئے تیار ہے اس سلسلہ میں یہ بھی کہنا غلط ہے کہ نئے نوٹس کے جاری کرنے کا مقصد میاں جاوید علی کے خلاف کاروائی رکوانے کے لئے تاخیری حربوں کا استعمال کر کے کیس کو طول دینا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن