70 برس سے پیسہ جمع کرنے والے کشمیری جوڑے نے حج کر لیا
مکہ مکرمہ (مبشر اقبال لون استادنوالہ سے) بوسنیا کا شہری سند ہاروچ شمالی بوسنیا میں واقع اپنے شہر سے 6 ہزار کلومیٹر کا پیدل سفر طے کرکے حج کی ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ پہنچا تھا۔ انہوں نے جون کے مہینے میں حج کا سفر شروع کیا تھا، روزانہ 20 تا 30 کلومیٹر کا فاصلہ پیدل چل کر طے کرتا تھا۔ 47 سالہ ہاروچ کا کہنا ہے کہ اس کا خواب تھاکہ وہ خانہ کعبہ کی زیارت کرے مگر اس کے پاس حج اخراجات کے لئے رقم نہیں تھی اسی وجہ سے اس نے پیدل مکہ مکرمہ کے سفر کا پروگرام بنھایا۔ علاوہ ازیں کشمیرسے تعلق رکھنے والے حاجی محمد اور حاجن صفیہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے 70 برسوں س پیسہ جمع کرتے رہے۔ ان کی عمریں اب 90 برس ہیں یہ دونوں سرح بکس کے اندر اپنے پیسے ڈالتے رہے۔