تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات تکنیکی مسائل کے باعث تعطل کا شکار
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تحرےک انصاف کے پارٹی الےکشن کا فوری انعقاد ٹےکنےکل مسائل کے باعث تعطل کا شکار ہو گےا ہے جس مےں بڑی رکاوٹ اےس اےم اےس کے ذرےعے دھاندلی کے خوفناک امکانات سامنے آگئے اےک اےک امےدوار نے اپنے اپنے حق مےں اس قدر زےادہ اےس اےم اےس کرواڈالے کہ نتائج کا تعےن کرنا ہی مشکوک ہوگےا۔ پارٹی ذرائع نے بتاےا کہ عمران خان امرےکہ سے واپسی پر پارٹی الےکشن کچھ دنوں کےلئے ملتوی کرنے کی منظوری دےں گے۔ تحرےک انصاف انٹرا پارٹی الےکشن کرا کے ملکی سےاست مےں اےک مثال قائم کرنے کےلئے پرعزم ہے پارٹی تنظےمےں توڑے جانے کے باعث صوبوں ، ڈوےژن ، اضلاع اور تحصےل کی سطح پر مربوط انداز مےں معاملات چلانے مےں مسائل درپےش ہےں۔