سیالکوٹ: ٹیچر کے تشدد سے چوتھی جماعت کا طالب علم بے ہوش
سیالکوٹ (نامہ نگار) چوتھی جماعت کے طالب علم کو سبق یاد نہ کرنے پر ٹیچر نے تشدد کا نشانہ بنا یا جس کے باعث وہ بے ہوش ہو گیا، طالب علم کو ہسپتال میں داخل کروا دیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے بچے کی آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ بوگڑھا میں پرائیویٹ سکول میں سبق یاد نہ کرنے پر ٹےچر رضوان نے چوتھی جماعت کے طالب علم 10 سالہ عدنان کو تشدد کا نشانہ بناےا جس سے طالب علم کلاس میں ہی بے ہوش ہو گےا جسے فوری طور پر گورنمنٹ سردار بےگم ہسپتال داخل کروا دیا گےا ہے جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے۔ ڈاکٹروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تشدد سے بچے کی ایک آنکھ ضائع ہو جانے کا خدشہ ہے تاہم ٹےسٹ کروائے جا رہے ہیں۔ ورثا نے ٹےچر کے خلاف مقدمہ درج کروانے کیلئے درخواست پولیس کو دیدی ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقےقات جاری ہیں۔