9 دسمبر کو پابندی ختم ہو رہی ہے پھر کھل کر باتیں کروں گا: جسٹس (ر) شریف
لاہور(آئی اےن پی)لاہور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس خواجہ محمد شریف نے کہا کہ مےری ریٹائرمنٹ کے بعدسےاست اور بارز کی سےاست مےں حصہ لےنے کی پابندی 9 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے جس کے بعد بہت سے معاملات پر کھل کر باتیں کروں گا۔ سپریم کورٹ سمیت تمام بارز کے انتخابات میں کھانے کھلانے سمیت دیگر مر اعات پر پابندی لگائی جانی چاہئے۔ پاکستان اور پنجاب بار اس کا نوٹس لے۔ کرپٹ پولیس افسروں میں ضمیر نام کی کوئی چیز ہے اور نہ ہی ان کو خدا کا خوف ہے۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ بار کے الیکشن کی مہم میں مجھے کسی نے کھانے پر بلایا اور نہ ہی میں گیا ہوں بلکہ میں تو مطالبہ کرتا ہوں کہ انتخابی مہم کے دوران کھانے پینے اور ووٹرز کو دیگر موجیں کرانے پر پابندی لگنی چاہئے کیونکہ موجودہ صورتحال میں کوئی غریب اور شریف بار کی سیاست میں حصہ نہیں لے سکتا۔