میڈیکل فنڈز بحال نہ کرنے کے خلاف وکلا آج ہڑتال کریں گے
لاہور (وقائع نگار خصوصی) / اپنے نامہ نگار سے ) پنجاب بار کونسل نے حکومت پنجاب کی طرف سے وکلا کے میڈیکل کے لئے مختص فنڈز بحال نہ کرنے کے خلاف آج صوبے بھر کی عدالتوں میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ بار کونسل کے وائس چیئرمین غلام عباس نسوانہ نے بتایا کہ آج وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔ حکومت پنجاب نے وکلا کے میڈیکل کے لئے مختص 1کروڑ سے زائد کے فنڈز ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔