ایران کا فضائیہ کے یوم دفاع پر ڈرون متعارف کرانے کا اعلان
تہران (آن لائن) ایران نے آئندہ سال فضائیہ کے یوم دفاع پر ڈرون طیارہ متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔ ایرانی وزیر دفاع نے بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ایران اگلے سال ڈرون طیارہ متعارف کرائے گا اور طیارہ ایرانی فضائیہ کے یوم دفاع کے موقع پر متعارف کرایا جائے گا۔