وزیراعظم کی طرف سے وفاقی وزرا، وزرائے مملکت کو آب زم زم، کھجوروں، تسبیح، ٹوپی کے تحائف
اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے حج سے واپسی پر تمام وفاقی وزراءاور وزرائے مملکت کو آب زم زم، کھجوروں، تسبیح اور ٹوپی کے تحائف بھیجے ہیں۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی وزراءنے وزیراعظم کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔