سپریم کورٹ میں چیئرمین ایف بی آر علی ارشد حکیم کی تقرری کو چیلنج کر دیا گیا
اسلام آباد) نمائندہ نوائے وقت) عدالت عظمیٰ میں چیرمین ایف بی آر علی ارشد حکیم کی تقرری کو چےلنج کرتے ہوئے ان کیخلاف آئےنی درخواست دائر کردی گئی ہے آرٹےکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی ایف بی آر کے سابق ملازم محمد اشفاق نے ایڈووکیٹ راناوقار کے ذریعے دائر پیٹشن میں سیکرٹری سٹیبلشمنٹ اورچیرمین ایف بی آ رکوفریق بناتے ہوئے موقف اپنایا ہے۔ چیرمین ایف بی آر کی تقرری قواعد وضوابط سے ہٹ کرکی گئی ہے ۔