• news

چیف جسٹس نے وکلا اور صحافیوں پر پولیس تشدد کا ازخود نوٹس لے لیا

 صادق آباد (نمائندہ خصوصی) چےف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کوٹ سبزل پولےس گردی‘ وکلا اور صحافےوں پر وحشےانہ تشدد کےخلاف از خود نوٹس لےتے ہوئے آئی جی پنجاب پولےس سے رپورٹ طلب کر لی‘ چےف جسٹس کے ازخود نوٹس لےنے پر ڈی پی اور حےم ےارخان متحرک ہو گئے۔ نامزد ملزمان کی گرفتاری کےلئے رات بھر چھاپے جاری رکھے گئے 2 افراد کو گرفتار کر لےا گےا۔ پولےس روےے کےخلاف صادق آباد مےں اےک بڑی رےلی نکالی گئی تھی جس مےں وکلا‘ صحافےوں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی تنظےموں نے شرکت کی تھی جس کے بعد وکلا نے تحرےری طور پر چےف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری کو پولےس گردی بارے آگاہ کےا جس پر چےف جسٹس نے ازخود نوٹس لےتے ہوئے آئی جی پنجاب پولےس حاجی حبےب الرحمن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن