• news

ججز کی تقرریاں میرٹ پر ہونی چاہئیں، عاصمہ جہانگیر

لاہور (وقائع نگار خصوصی) عاصمہ جہانگیر نے سپریم کورٹ بار کی صدارت پر اپنے گروپ کے امیدوار کی کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور عدلیہ نے بار کے انتخابات میں کئی بار ملوث ہونے کی کوشش کی مگر ہم نے ایسا نہیں کرنے دیا۔ ہمارا گروپ آزاد پالیسی رکھتا ہے۔ جتنی عزت وکلاءبرادری نے دی ہے ان کو کسی اور سے نہیں ملی۔ عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ اعلی عدالتوں کو آئین اور قانون کی حد میں رہ کر فیصلے کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ججز کی تقرریاں میرٹ کے مطابق ہونی چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن