پی ٹی آئی کا لاہور میں 4 نومبر کو ہونے والا یوتھ کنونشن نئی سیاسی تاریخ رقم کرے گا: عبدالعلیم خان
لاہور (خبر نگار) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا لاہور میں 4 نومبر کو ہونے والے یوتھ کنونشن نئی سیاسی تاریخ رقم کرے گا اور گذشتہ سال 30 اکتوبر کے پی ٹی آئی کے مینار پاکستان کے جلسے سے پریشان ہونے والوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گا ۔ وہ پی ٹی آئی گلبرگ آفس میں یوتھ ونگ لاہور کے صدر سید راشد ریاض اور لاہور ڈویژن کے صدر فہد انعام نیازی کی سربراہی میں نوجوانوں کے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔