• news

کھوکھا ہٹانے کے معاملے پر رحمن ملک کے بھائی سے جھگڑا، ایم پی اے شدید زخمی


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) تھانہ کوہسار کے علاقے مےں وفاقی وزےر داخلہ رحمن ملک کے بھائی اور صوبہ خےبر پی کے کے اےم پی اے کے درمےان جھگڑے میں فائرنگ سے اےم پی اے شدےد زخمی ہوگےا اور زخمی حالت مےں تھانہ کوہسار پہنچ گئے۔ سےکٹر اےف سےون تھری مےں رحمٰن ملک کے بھائی ملک خالد کے گارڈز اور ق لےگ کے مانسہرہ سے رکن صوبائی اسمبلی وجیہہ الزمان کے درمےان جھگڑا ہو گےا جس سے اےم پی اے شدےد زخمی ہو گےا وہ اسی حالت مےں ہی تھانے پہنچ گےا اور مقدمہ درج کرانے کی درخواست دی۔ ڈی اےس پی سٹی سرکل ملک نعےم اقبال نے بتاےا کہ اےف سےون تھری مےں کھوکھا ہٹانے کے مسئلے پر اےم پی اے اور کچھ افراد کا جھگڑا ہوا لےکن اس جھگڑے مےں وزےر داخلہ کے بھائی کا کوئی ذکر نہےں ہے جبکہ زخمی اےم پی اے کو طبی امداد دلائی گئی ہے مزےد تفتےش جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن