• news

صدر نے پھانسی کی سزا کوعمر قید میں بدلنے کیلئے اتحادیوں سے مشاورت مکمل کر لی


اسلام آباد (رفیق بھٹو+وقت نیوز) صدر آصف زرداری نے موت کی سزا کو عمرقید میں تبدیل کرنے کے حوالے سے اتحادیوں سے مشاورت مکمل کر لی ہے جس کے بعد پھانسی کی سزا ختم کرکے عمر قید میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس ضمن میں وزارت قانون کو ترمیمی مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ پھانسی کی سزا ختم کرنے کا ترمیمی بل انتخابات سے قبل پارلیمنٹ میں پیش کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس وقت ملک بھر کی مختلف جیلوں میں تین ہزار سے زائد پھانسی کی سزا پانے والے قیدی عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کے منتظر ہیں۔ ترمیم بل میں اینٹی سٹیٹ اور دہشت گردی کے جرائم میں پھانسی کی سزا پانے والے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن