• news

ینگ ڈاکٹرز کی سروس سٹرکچر کے حصول کیلئے ریلی، پنجاب حکومت کیخلاف نعرے


لاہور (نیوز رپورٹر) لاہور میں جیل روڈ پر ینگ ڈاکٹرز کی سروس سٹرکچر کے حصول کیلئے ریلی، پنجاب حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ ریلی کی صدارت پی آئی سی کے صدر ڈاکٹر عامر بندیشہ نے کی۔ اس سے قبل بھی ینگ ڈاکٹرز کئی مرتبہ سروس سٹرکچر میں تبدیلی کے حصول کیلئے احتجا ج اور پنجاب بھر میں ہڑتال کر چکے ہیں۔ پنجاب حکومت نے ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا مگر ڈاکٹرز نے اضافہ کو قبول کر تے ہوئے ایک دفعہ پھر مزید مطالبات پیش کر دیئے۔ پنجاب حکومت نے ینگ ڈاکٹرز کے مزید مذاکرات تسلیم کر نے سے انکار کر دیا تھا۔ ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے آئے روز کی ہڑتالوں کے باعث مریض متاثر ہو رہے تھے جس پر لاہور ہائی کورٹ نے ینگ ڈاکٹرز کو ہسپتالوں میں ہڑتال کر نے سے روک دیا تھا اور حکومت سے مل بیٹھ کر معاملات حل کر نے کے احکامات جاری کیے لیکن پنجاب حکومت نے ڈاکٹروں کے مطالبات کو تسلیم نہ کیے جس پر دوبارہ ڈاکٹروں نے پرامن احتجاج شروع کر دیا ہے ڈاکٹر عامر بندیشہ نے کہا کہ جب تک پنجاب حکومت مطالبات تسلیم نہیں کرتی اُس وقت تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا اور 7نومبر کو 7 کلب میں ینگ ڈاکٹرز تاریخ ساز دھرنا دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن