لاہور میں لاکھوں کی وارداتیں مانانوالہ میں مزاحمت پر نوجوان قتل
لاہور+مانانوالہ(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) صوبائی درالحکومت میں چوری وڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان سے محروم ہو گئے۔ جبکہ مانانوالہ میں ڈاکوﺅں نے مزاحمت پر نوجوان کو قتل کردیا۔ معلوم ہوا ہے کہ مصری شاہ میں ڈاکوﺅں نے نجم بخاری کے گھر سے10لاکھ، موبائل اور دیگر سامان، ملت پارک میں مظہر جواد کے گھر 8لاکھ، فیصل ٹاﺅن میں صادق قریشی کے گھر7لاکھ، نیوانارکلی میں وسیم کے گھر 5لاکھ، اقبال ٹاﺅن میں شوکت کے گھرلاکھ، جوہر ٹاﺅن میں سجاد کے گھر5لاکھ، مانگا منڈی میں یاسین کے گھر 5لاکھ، گرین ٹاﺅن میں راﺅ شمیم کے گھر5لاکھ، گلشن راوی میں جاوید کے گھر 5لاکھ، مناواں میں جمیل کے گھر 3لاکھ، لاری اڈا میں ایوب کے گھر3لاکھ، اکبری گیٹ میں آفتاب کے گھر سے2لاکھ روپے مالیت کے زےورات، نقدی، موبائل اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ماڈل ٹاﺅن میں فہد موبائل شاپ2لاکھ، اچھرہ میں دلاور کی دکان سے2لاکھ مالیت کا سامان اور کالنگ کارڈ، سمن آباد میں خالد کی دکان سے2لاکھ، راوی روڈ میں مقصود کے گھر سے ایک لاکھ، رائے ونڈ میں احسان کی حویلی سے ایک لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری ہو گیا۔ ساندہ میں آصف، لوئر مال میں اشتیاق، ڈیفنس میں رجبکی گاڑیاں جبکہ اسلام پورہ میں اسحاق، وحدت کالونی میں نوید، ٹاﺅن شپ میں عارف، گارڈن ٹاﺅن میں سرور کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔ گارڈن ٹاﺅن کے علاقے ٹیپو بلاک میں ایک نقاب پوش ڈاکو مقامی ایڈورٹائزنگ ایجنسی کے مالک ندیم قاسم کی اہلیہ سے طلائی چین اور ہزاروں روپے کی نقدی چھین کر فرار ہوگیا۔ مانانوالہ سے نامہ نگار کے مطابق نواحی گاﺅں کوٹوار کے محمد بوٹا کا بیٹا محمد عرفان جو مانانوالہ میں سائیکل مرمت کا کام کرتا تھا گزشتہ روز دکان سے واپس کوٹوار جا رہا تھا بھٹہ خشت کے قریب ناکہ لگائے تین ڈاکوﺅں نے روک کر لوٹنا شروع کردیا اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے عرفان کو قتل کر دیا۔ مانانوالہ اور گرد و نواح میں چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر سیاسی، مذہبی اور کاروباری حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔