سندھ: کرایوں میں کمی کا اعلان، پشاور میں زیادہ پیسے لینے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈاﺅن
کراچی (خبرنگار+ایجنسیاں) سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے کم از کم کرایہ دس روپے مقرر کیا گیا ہے۔ خیبر پی کے کی حکومت کی طرف سے مقرر کردہ کرایہ نامہ سے زائد وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف پشاور پولیس کا کریک ڈاﺅن دوسرے روز بھی جاری رہا۔ اضافی کرائے وصول کرنیوالے 96 گاڑی مالکان کا چالان کردیا گیا۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اختر حسین جدون نے 5کلو میٹر تک سفر کرنے والے مسافروں کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 4 روپے کمی کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان انہوںنے اپنے دفتر میں ٹرانسپورٹرز اور اعلیٰ افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ٹرانسپورٹرز نے اپنے مسائل پیش کئے۔ اختر جدون نے کہا کہ گاڑی سی این جی کی ہو یا ڈیزل کی سب پر کرایہ کم کیا گیا ہے۔