• news

آندھرا پردیش: بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کیخلاف جلسے میں ہنگامہ آرائی


نئی دہلی (نوائے وقت نیوز) بھارت کے صوبہ آندھرا پردیش میں بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کیخلاف احتجاجی جلسے میں ہنگامہ آرائی ہوئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کانگرس کے حامیوں اور کیجروال کے ساتھیوں میں ہاتھاپائی ہوئی۔ بھارتی سماجی کارکن اروند کیجروال نے بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید پر کرپشن کے الزام لگائے تھے۔ کیجروال سماجی کارکن اناہزارے کے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں جو کرپشن کیخلاف تحریک چلا چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن