مےرے سوا پاکستان مےں اےٹم بم کوئی نہےں بنا سکتا تھا: ڈاکٹر عبدالقدےر
اسلام آباد(آن لائن) ڈاکٹر عبدالقدےر خان نے کہا ہے کہ بھٹو کو اےٹمی پروگرام کے لئے خط لکھا جب کام شروع ہوا تو کچھ لوگ مذاق کر رہے تھے جو بعد مےں ملک سے بھاگ گئے، مےرے سوا اےٹم بم کوئی نہےں بنا سکتا تھا، نجی ٹی وی کو انٹروےو مےں ڈاکٹر عبدالقدےر خان نے کہا کہ1974ءمےں بھارت نے اےٹمی دھماکے کئے تو بہت دکھ ہوا پھر اس وقت بشےر الدےن 8-10لوگوں کے ساتھ بےٹھ کر اےٹم بم بنانے کی بجائے مذاق اڑا رہے تھے، مےں نے بھٹو کو بتاےا کہ ےہ لوگ جاہل ہےں اور انہےں کچھ پتہ نہےں اور آپ کو گولی کرا رہے ہےں، جب مےں آےا تو ہمارے پاس لکھنے کو کاغذ بھی نہےں تھا، ہم چھٹی پر آئے تھے اور باتےں کی جارہی تھےں کہ وہاں سے دستاوےزات لائے ہےں، انہوں نے کہا کہ بشےر الدےن ڈھےلے آدمی تھے اور مےں تےزی سے کام کرنے کا عادی تھا، مےں نے بھٹو صاحب سے کہا کہ آپ کا پےسہ ضائع ہو رہا ہے اور مےرا وقت اس لئے مےں واپس جارہا ہوں، لےکن بھٹو صاحب اور کرنل امتےاز نے مجھے کام کرنے کو کہا، مجھے اس کام کےلئے فری ہےنڈ دےا گےا، مےں نے سول ٹےم کی بجائے فوجی افسران کی ٹےم کو ساتھ لےنے کو ترجےح دی۔