• news

الیکشن کمشن آف پاکستان نے خیبر پی کے کے ووٹرز کی حتمی لسٹ جاری کر دی

پشاور(آئی این پی) الیکشن کمشن آف پاکستان نے خیبر پی کے کے ووٹرز کی حتمی لسٹ جاری کر دی۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کو الیکشن کمشن کی جانب سے صوبہ خیبر پی کے کے مرد و خواتین ووٹرز کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبہ میں رجسٹرڈ خواتین ووٹرز کی تعداد 51 لاکھ35 ہزار 492 ہے ۔ الیکشن کمشن ذرائع کے مطابق خیبر پی کے میں رجسٹرڈ مرد ووٹرز کی تعداد 69 لاکھ 29 ہزار 105 ہے ۔ الیکشن کمشن کے مطابق فاٹا میں مرد و خواتین ووٹرز کی کل تعداد 16لاکھ 75 ہزار978 ہے جو حق رائے دہی استعمال کر سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن